نیا توشہ خانہ ریفرنس

نیا توشہ خانہ ریفرنس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

ویب ڈیسک: نیب عدالت راولپنڈی میں‌ نیا توشہ خانہ ریفرنس دائر کر دیا گیا ، عدالت کی جانب سے اس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
احتساب عدالت راولپنڈی کے جج ناصر جاوید رانا نے بلگری جیولری ریفرنس پر سماعت کی، اس موقع پر وکلا صفائی کی جانب سے سلمان صفدر ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔
احتساب عدالت کی سماعت کے دوران ریمانڈ کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے تحریری بیان دیدیا۔
رپورٹ میں وضاحت کی گئِ ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے ہاتھ سے بیان لکھ دیا جبکہ بشری بی بی نے لکھی تحریر پر دستخط کر دیئے۔
قومی احتساب بیورو کی جانب سے عمران خان اور بشری بی بی کا مزید ریمانڈ نہیں مانگا گیا، اس پر عدالت نے 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ کا حکم جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس کی آئندہ سماعت 2 ستمبر کو ہو گی، اس سے قبل بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 36 دن کا ریمانڈ مکمل ہو چکا۔
یاد رہے کہ نیب عدالت راولپنڈی میں‌ نیا توشہ خانہ ریفرنس دائر کر دیا گیا ، عدالت کی جانب سے اس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  مجھ پرون مین شو کاغلط الزام لگایاگیا: چیف جسٹس کاجسٹس منصورکوجوابی خط