EUW74NhXgAA8ZkT

عوام دشمن قرار دیتے ہوئے وفاقی بجٹ مسترد کرتے ہے- قائد حزب اختلاف شہبازشریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے عوام دشمن قرار دیتے ہوئے وفاقی بجٹ مسترد کردیا. ان کا کہنا تھا کہ یہ غریب کش بجٹ ہے، اس کے نتیجے میں مہنگائی اور بیروزگاری میں مزید اضافہ ہوگا.

شہبازشریف نے اپنے پروگرام میں مزید کہا کہ حکومت نے اپنی نالائقی پہلے مسلم لیگ (ن) اور اب کورونا کے پیچھے چھپانے کی کوشش کی، مہنگائی، بیروزگاری، کاروباری بدحالی نے تاریخی ریکارڈ قائم کردئیے ہیں، موجودہ حکومت کے بجٹ سے ملک کی رہی سہی معاشی سانسیں بھی رک جائیں گی، یہ بجٹ نہیں تباہی کا نسخہ ہے،میرے خدشات حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئے، افسوس حکومتی نااہلی کی سزاقوم اور ملک کو مل رہی ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) نے زیادہ ترقی اور کم مہنگائی کا فارمولااپنایا، موجودہ حکومت نے الٹ کردیا، بجٹ اعلانات سے ثابت ہوا کہ حکومت اصلاح احوال اور دانشمندی کی راہ اپنانے کو تیار نہیں.

مزید پڑھیں:  ہنگو، شمس الرحمان نامی شخص کے گھر کے ساتھ آئی ای ڈی دھماکہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال 10 فیصد مالی خسارہ ملکی معیشت اور بجٹ کے اگلے پچھلے سب ریکارڈ توڑ دے گا،
تاریخ میں یہ فسکل خسارہ کبھی دوہندسوں میں نہیں رہا، پہلی بار موجودہ حکومت نے یہ کام کردکھایا،بجٹ اور اس کے اہداف غیرحقیقی ہیں، مسائل اور عوامی مشکلات مزید بڑھ جانے کا خدشہ ہے،کورونا کے پیچھے چھپنے سے کام نہیں چلے گا، وبا سے پہلے معاشی بربادی حکومتی ناکامیوں اور بے سمت پالیسیوں کا کافی ثبوت ہے، سی پیک روک دیاگیا، بلوچستان کو نظرانداز کیاگیا، ترقیاتی بجٹ میں کمی نیک فال نہیں، آئی ایم ایف کے دباو پر تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنا ظلم ہے.

مزید پڑھیں:  پشاور، راستے کے تنازعہ پر ہمسایوں میں جھگڑا، باپ بیٹا جاں بحق

ان کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ اور دنیا میں پہلی حکومت ہے جس نے اپنے گزشتہ سال سے بھی کم ٹیکس ریونیو جمع کیا،
موجودہ حکومت کی 5555 ارب کی جگہ 3800 ارب ٹیکس وصولی مسلم لیگ (ن) کی دو سال قبل حکومت کی ٹیکس وصولیوں سے کہیں کم ہے،دو سال میں موجودہ حکومت نے قومی قرض میں 30 فیصد اضافہ کردیا،موجودہ حکومت رواں سال میں 2200 ارب روپے کا غیر ملکی کرنسی میں غیرملکی ذرائع سے پہلے ہی قرض لے چکی ہے.

حکومت مزید اتنا ہی قرض اور لینے کا منصوبہ بنائے ہوئے ہے جس سے پاکستان کی آنے والی نسلوں کا مستقبل غیر ملکی بینکوں میں گروی رکھا جا رہا ہے،موجودہ حکومت نے انتہائی زیادہ شرح سود پر مقامی بینکوں سے 1723 ارب روپے قرض لیا شہبازشریف.