corona burial 696x392 1

خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10فراد جاں بحق ہوگئے

پشاور: محکمہ صحت کے رپورٹ کے مطابق صوبہ میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد642ہوگئی ہے، صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے628نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 16ہزار 415ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 163 مریض صحت یاب ہوئے۔ صوبہ میں کورونا وائرس سے اب تک 4072متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مندنی پولیس اور راہزنوں کے مابین فائرنگ تبادلہ، 2 راہزن ہلاک

پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد5851گئی ہے۔ مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 335فراد انتقال کرچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 4 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 196فراد متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی