38dc8fb0 f3e3 47c5 b422 52c4e948b7ba

راولپنڈی میں دھماکا ، متعدد افراد زخمی

راولپنڈی : تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے صدر میں کوئلہ سینٹر چوک پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جب کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کو سیل کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کو بجلی یونٹ 10 روپے میں‌ دینےکی قرارداداسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع