تیراہ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن

وادی تیراہ میں آپریشن: 25 دہشت گرد ہلاک، 4 جوان شہید

ویب ڈیسک: وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن کے دوران 25 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔
تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے 7 روزہ سے جاری آئی بی او ز آپریشن کے دوران 25 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے، جبکہ اس دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 سیکورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کر لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں نام نہاد لشکرِ اسلام اور جماعت الاحرار کے خلاف وسیع پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیا۔
آپریشن کے نتیجے میں فتنہ الخوارج اور اس کے حامیوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ 20 اگست سے جاری کامیاب آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 25 دہشت گرد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں دہشتگردوں کا سرغنہ ابوذر عرف صدام بھی شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز کے دوران، سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکاروں نے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور جام شہادت نوش کر لیا۔
یاد رہے کہ وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن کے دوران 25 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔ اس دوران 4 جوان شہید ہوئے ہیں جنہوں نے ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا.

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ہیلتھ کیئر کمیشن طلب