سپریم کورٹ ججوں کی تعداد

سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھا کر 23کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھا کر 23کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے اگلے ہفتے اہم قانون سازی کا امکان ہے۔
عدالت عظمی کے ججوں کی تعداد میں اضافہ پرائیویٹ ممبر بل کے ذریعے کیا جائے گا اور مجوزہ بل کے تحت سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھانے کے لئے1997کے ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی۔
مسودے میں کہا گیا ہے کہ بل کے تحت سپریم کورٹ ججوں کی تعداد ایکٹ کی سیکشن دو میں ترمیم کی تجویز دی گئی۔
حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور اس تجویز کے تحت سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد چیف جسٹس کے علاوہ دیگر22ججوں پر مشتمل ہو گی۔
مجوزہ بل آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری ججوں کی تعداد بڑھانے سے متعلق بل پیش کریں گے۔
مجوزہ بل کے اغراض و مقاصد مین بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافے سے قانونی عمل تیز، مقدمات کی بروقت سماعت اور فیصلہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر: سرکاری ملازمین پنشن اصلاحات کیخلاف سڑکوں پر آگئے