تاجر دوست سکیم واپس نہیں

تاجر دوست سکیم واپس نہیں ہوگی: چیئرمین ایف بی آر ڈٹ گئے

ویب ڈیسک: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)راشد محمود لنگڑیال نے واضح کیا ہے کہ تاجر دوست سکیم کسی صورت واپس نہیں ہو گی ۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر تاجروں سے ملاقات کے دوران ڈٹ گئے ، انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر دوست سکیم کسی صورت واپس نہیں لی جائے گی ۔
چیئرمین ایف بی آر نے تاجر دوست سکیم کو واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ سکیم کو تاجروں کے تعاون سے ہی نافذ کیا جائے گا ۔
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ تاجروں کے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے، مارکیٹ ریٹ پر نظر ثانی ہوسکتی ہے، چھوٹی دکانوں پر غیرضروری بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔
ملاقات کے دوران چیئرمین ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ ایڈوانس انکم ٹیکس کا صاف وشفاف طریقہ کار بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  کاروبار سربمہر، پراپرٹی ضبط، ٹیکس نادہندگان کیخلاف شکنجہ کس لیا گیا