چمن بارڈر پر مارکیٹ

حکومت کا پاک افغان چمن بارڈر پر مارکیٹ بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: حکومت نے پاک ایران طرز پر پاک افغان چمن بارڈر پر بھی مارکیٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے افغان حکام کے ساتھ بات چیت کا آغاز کردیاگیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن ریٹائرڈ راجا اطہر عباس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاسپورٹ، ویزا، امیگریشن اور بارڈرکراسنگ کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنائی گئی ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں ٹاسک فورس روزانہ کی بنیاد اجلاس منعقد کر رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر چمن کے مطابق ماسٹرپلان کو فعال کرکے 10ہزار افراد کے روزگار کے لیے پاک افغان مشترکہ بارڈر مارکیٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے افغان حکام کے ساتھ بات چیت کا آغاز کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر چمن کا کہنا تھا کہ باب دوستی سے آنے جانے والوں کا ڈیٹا ریکارڈ محفوظ بنانے کے لیے بارڈر ٹریولنگ کو ریگولائز کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی پیکج کیخلاف تحریک انصاف کے وکلا کا احتجاج