پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں451پوائنٹس کا اضافہ

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی ،کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس میں 451پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبارکے دوران انڈیکس 78 ہزار800 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 356.88 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 78349.66 پوائنٹس پربند ہوا۔
مجموعی طور پر447 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،227 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،164 کی قیمتوں میں کمی اور56 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے دوران 599.82 ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 20.40 ارب روپے تھی۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 123.39 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 24885.64 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 770.97 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 124741.43 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں:  صحافی برادری کی دل شکنی مقصد نہیں، میڈیاکی تنقید مثبت اندازمیں لیں گے