abdul hafeez shaikh 6cb3513a 68af 4e01 be8b 52b801c1743 resize 750

کورونا وائرس کے باوجود بجٹ کا اہداف قابل حصول ہے، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بجٹ کوحقیقت پسندانہ قرار دیا لیکن تسلیم کیا کہ حکومت کے لیے اس کا حصول کووڈ-19 کی وبا پر منحصر ہے، عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ہمارے اہداف حقیقت پسندانہ ہیں لیکن بڑے پیمانے پر غیریقینی ہے، اگر کورونا وائرس قابو سے باہر ہوتا ہے اور دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ ہوتا ہے تو ہمارے سامنے مختلف حالات ہوں گے،

 71 کھرب 36 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا، کوئی نیا ٹیکس نہ عائد کرنے کا اعلان، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے اثرات کے باعث اس وقت حکومت کی ترجیح ٹیکس کا حصول نہیں ہے بلکہ ہماری ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، اسی لیے ہم نے کوئی ٹیکس نہیں لگایا، عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ اگر کورونا وائرس سے پیدا شدہ حالات بہتر ہوتے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ حکومت اگلے مالی سال کے اپنے اہداف حاصل کرپائے گی،

مزید پڑھیں:  مانسہرہ پولیس کی کاروائی، اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

مزید پڑھیں:  زبردستی بجلی بحالی، وزیر توانائی کا وزیر داخلہ کو خط، مدد کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہماری معیشت دو ماہ بعد ٹھیک ہوتی ہے تو ہم توقع کرسکتے ہیں کہ ہم اہداف حاصل کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ زراعت اور پیداواری شعبے میں بہتری سے حکومت مجموعی طور پر بہتری لانے کے قابل ہوگی، مشیر خزانہ نے نشان دہی کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی دیگر معیشتوں میں غیریقینی کے اثرات ہماری معیشت پر بھی ہیں،اگر ان کی معیشتیں بہتر ہوتی ہیں توہماری برآمدات میں اضافہ ہوگا اور اس کے بھی ہماری معیشت پر اثرات ہیں۔