42رنز بنالئے

پنڈی ٹیسٹ: بنگلادیش نے بغیرکسی نقصان کے 42رنز بنالئے

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کے کھیل کے اختتام تک بنگلادیش نے 42رنز بنالیے ہیں ۔
دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن موسم ابر آلود ہونے کے سبب میچ روک دیا گیا،بنگلا دیش کی ٹیم کو پاکستان کو پہلی بار ٹیسٹ میں وائٹ واش کرنے کے لیے مزید 143 رنز درکار ہیں۔
راولپنڈی میں کل دوپہر تک بارش کا امکان ہے، اگر بارش نے میچ بچابھی لیا تو پہلا میچ جیتی ہوئی بنگلا دیشی ٹیم سیریز جیت جائیگی۔
اسٹیڈیم میں کم روشنی کی وجہ سے چائے کے وقفے کے بعد کے سیشن کا کھیل روک دیا گیا،185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز نے کھیل کا شاندار آغاز کیا اور بغیر کسی نقصان کے 42 رنز بنالیے۔
اس سے قبل پاکستان کی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم 172 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا آغاز پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 21رنز کی برتری سے کیا تھا۔
پاکستان نے مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 3، خرم شہزاد صفر، صائم ایوب 20، شان مسعود 28 ،بابر اعظم 11 ، سعود شکیل 2، محمد رضوان 43، محمد علی صفر، ابرار احمد دو اور میر حمزہ 4 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔
سلمان علی آغا 47 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے پانچ ، ناہید رانا نے چار اور تسکین احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی پاکستان کی بیٹنگ لائن خزاں رسیدہ پتوں کی طرح بکھر گئی ، ، ٹیم صرف 172رنز پر پویلین میں واپس ، بیٹرز وکٹ پر ٹہرنا بھول گئے۔
مہمان ٹیم کو کامیابی کے لیے 185 رنز کا ہدف ملا ہے، خراب روشنی اور بارش کے سبب جب کھیل ختم ہوا تو بنگلادیش نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 42رنز بنالیے تھے۔

مزید پڑھیں:  ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا ہے ، سٹیٹ بینک نے خوشخبری سنا دی