223722 6837192 updates

اسلام آباد سیکٹر جی نائن ٹو اور تھری سیل کر دیا گیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سیکٹر G-9/2 اور G-9/3 سیل کر دیا ہے،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں فیصلے کی تصدیق کردی ہے،

مزید پڑھیں:  پشاور، راستے کے تنازعہ پر ہمسایوں میں جھگڑا، باپ بیٹا جاں بحق

خیال رہے کہ  اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان علاقوں کو بڑھتے کورونا کیسز کے سبب سیل کرنے کا  فیصلہ کیا گیا تھا،ڈی سی اسلام آباد نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا تھا کہ اسلام آباد کے سیکٹر جی-9/ 2، جی – 9/3 اور کراچی کمپنی کو 36  گھنٹے بعد سیل کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  احسن اقبال بیان بازی بند کریں، عمران خان کی رہائی کیلئے عوام نکل آئے ہیں