6d9a34b2 da8b 44e6 8815 0e25918f816e

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران 19 افراد جاں بحق ہو گئے

پشاور: محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس  سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19افراد جاں بحق ہوگئے،  صوبہ میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد642ہوگئی ہے، صوبہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے1035نئے ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے، صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد  17ہزار 450ہوگئی  ہے، کورونا وائرس سے 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 219مریض صحت یاب ہوئے، صوبہ  میں کورونا  وائرس سے اب تک 4291متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، رپورٹ کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6179ہو گئی ہے، پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے  340فراد  انتقال کرچکے ہیں، پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 328فراد متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل، شہید صحافی خلیل جبران کے قاتلوں کو نشان عبرت بنائیں گے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف