Bilawal

بلاول بھٹو زرداری نے نوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی کو ٹیلی فون خیریت دریافت کی

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی، واضح رہے کہ خواجہ محمد خان ہوتی خاندان سمیت کورونا وائرس سے متاثر ہیں،بلاول بھٹو نے خواجہ محمد خان ہوتی اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کی صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اس وبائی وائرس کو شکست دیکر انشاء اللہ جلد سے جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں نئِی تاریخ رقم، 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور