مولانا عطاء الرحمان امیر منتخب

مولانا عطاء الرحمان جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا کے بلا مقابلہ امیر منتخب

ویب ڈیسک: مولانا عطاء الرحمان جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) خیبر پختونخوا کے بلا مقابلہ صوبائی امیر منتخب ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی خیبر پختونخوا کے انٹرا انتخابات میں مولانا فضل الرحمن کے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمان بلا مقابلہ صوبائی امیر منتخب ہو گئے ہیں ۔
جے یو آئی خیبرپختونخوا کے انٹرا پارٹی انتخابات پشاور میں منعقد ہوئے، جس میں 2165ارکان مجلس عمومی نے شرکت کرکے خفیہ بیلٹ پیپر کے ذریعے صوبائی امیر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کرنا تھا۔
1930 ارکان شرکت کرکے اگلے 5 سال کے لیے سینیٹر مولانا عطا الرحمان کو صوبائی امیر اور مولانا عطا الحق درویش کو صوبائی جنرل سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب کردیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور پولیس لائنز بم دھماکے میں ملوث پولیس ہیڈ کانسٹیبل گرفتار