سوات دھماکہ

سوات:غیر ملکی سفیروں کے قافلے کے قریب دھماکہ ،1پولیس اہلکارشہید،3زخمی

ویب ڈیسک: سوات میں غیر ملکی سفیروں کے قافلے کے قریب بم دھماکہ کیاگیا ہے جس میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 3زخمی ہو گئے ۔
اطلاعات کے مطابق سوات کے علاقے مالم جبہ روڈ پر جہان آباد کے مقام پر پولیس موبائل پر دھماکہ کیا گیا۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔
ڈی پی او سوات نے تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ12ممالک کے سفیروں پر مشتمل ٹیم ملم جبہ کے طرف جا رہی تھی کہ اس دوران قافلے سے آگے جانے والی پولیس وین پر بم حملہ کیا گیا ۔
قافلے میں انڈونیشیا، پرتگال، قزاقستان، بوسنیا اینڈ ہیرزگوینیا، زمبابوے، رونڈا، ترکمانستان، ویرنام، ایران، رسیا، تاجکستان کے سفیرشامل تھے۔
ڈی پی او نے مزید بتایا کہ جائے وقوعہ پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے ۔
شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل کی شناخت برہان کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں کانسٹیبل سرزمین ،کانسٹیبل حسین گل اور کانسٹیبل امان اللہ شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں:  جوڈیشل مجسٹریٹ کی علی امین کیخلاف کیس کی سماعت سے معذرت