احتجاجی پولیس اہلکاران نوکریوں سے فارغ

بنوں کے احتجاجی پولیس اہلکاران نوکریوں سے فارغ

ویب ڈیسک: بنوں کے احتجاجی پولیس اہلکاران نوکریوں سے فارغ کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق ڈی پی او بنوں نے احتجاج کرنے والے 11 پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے برخاست کر دیا۔ اس حوالے سے ایس آر سی برانچ نے کنٹرول روم کو برخاستگی سے متعلق تحریر ارسال کر دی۔
جاری تحریر کے مطابق برخاست ہونے والوں میں انویسٹی گیشن ہیڈ کانسٹیبل بشمول 11 اہلکاران و ڈرائیور شامل ہیں۔
ڈی پی او ضیاء الدین کا کہنا ہے کہ آرڈر نہ ماننے پر بنوں پولیس سے 11 اہلکاروں کو فارغ کیا گیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کو پولیو ڈیوٹی کیلئے لکی مروت بھیجا جانا تھا، لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔
ضیاء الدین نے مزید کہا کہ لکی مروت میں پولیو ڈیوٹی سے انکار کرنے پر 11 اہلکاروں کو برخاست کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بنوں کے احتجاجی پولیس اہلکاران نوکریوں سے فارغ کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما یوسف خان کی قیادت میں ہنگو سے قافلہ روانہ