وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے معافی کی بجائے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے معافی کی بجائے ملک گیر احتجاج کی کال دیدی

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے معافی کی بجائے ملک گیر احتجاج کی کال دیدی۔ انہوں نے آئندہ اتوار کو میانوالی میں جلسے کا اعلان کر دیا۔
علی امین گنداپور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم جمعہ کو ہر شہر میں نکلیں گے، ہر شہر میں عدلیہ کی آزادی، آئین کے تحفظ اور بانی کی رہائی کا مطالبہ کریں گے۔۔
انہوں نے دبنگ انداز میں کہا کہ پرچے کاٹنے ہیں کاٹ لو، ہم بانی تحریک انصاف کو رہا کرا کے وزیراعظم بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہمیں ایک پاکستان چاہئے دو نہیں، لاہور جلسے کے حوالے سے انہوں نے پنجاب حکومت کا بیانیہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر طرف کنٹینر لگا کر گھٹیا حرکت کی گئی، جھوٹا بیانیہ گھڑا گیا کہ راستے کھلے تھے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جمہوریت پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔
معافی مانگے کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ پہلے مجھ سے وہ معافی مانگیں جنہوں نے میرے لیڈر کے گریبان میں ہاتھ ڈالا، ہم پہلے خود پر ہونے والے ظلم و زیادتی کی معافی منگوائیں گے۔
ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم سے معافی کی امید نہ رکھی جائے، میں پنجاب حکومت کا غلام نہیں جو معافی مانگوں۔
اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے معافی کی بجائے ملک گیر احتجاج کی کال دیدی اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ آئندہ اتوار کو میانوالی میں جلسہ کروں گا۔
انہوں نے پنجاب حکومت کا بیانیہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر طرف کنٹینر لگا کر گھٹیا حرکت کی گئی، جھوٹا بیانیہ گھڑا گیا کہ راستے کھلے تھے، جمہوریت پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسہ کیلئے وزراء و ممبران کو ہزاروں کارکنان ساتھ لانے کی ہدایت