63 پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس

سوشل میڈیا کے استعمال پر 63 پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا پولیس سوشل میڈیا استعمال کرنےوالے پولیس اہلکاروں کے خلاف متحرک ہو گئی۔ ڈی پی او شانگلہ نے سوشل میڈیا کے استعمال پر 63 پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔
ڈی پی او شانگلہ کی جانب سے جاری نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ سنٹرل پولیس آفس نے پولیس افسران و اہلکاروں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے منع کیا تھا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ افسران بالا کے احکامات کی تعمیل نہ کرنے اور سوشل میڈیا اکاونٹ استعمال پر نوٹس جاری کیا۔
نوٹس میں 20 دیگر پولیس اہلکاروں سے بھی سوشل میڈیا استعمال پر جواب طلب کیا گیا ہے۔
نوٹس میں پالیسی کی خلاف ورزی پر 3 دن میں سوشل میڈیا اکاونٹس ڈیلیٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
ایس ایس پی کوارڈینیشن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اکاونٹس ڈیلیٹ نہ کرنے پر کاروائی ہوگی۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا پولیس سوشل میڈیا استعمال کرنےوالے پولیس اہلکاروں کے خلاف متحرک ہو گئی۔ ڈی پی او شانگلہ نے سوشل میڈیا کے استعمال پر 63 پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔
سوشل میڈیا کے استعمال کرنے پر پولیس کے خلاف کارروائی جاری ہے اس دوران متعدد افسران و اہلکاروں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں.
یہ ‌صرف پشاور ہی میں‌نہیں ملک بھر میں‌ہو رہا ہے، اس قسم کی کارروائیوں کا مقصد پولیس افسران و اہلکاروں کو ڈیوٹی پر فوکس کرنا بھی ہوتا ہے.

مزید پڑھیں:  شہبازشریف سے ملاقات اچھی رہی، نیا قرض پروگرام مفید ثابت ہوگا، جارجیوا