ضلع کرم میں شدید جھڑپیں

ضلع کرم میں شدید جھڑپیں، 30 افراد جاں بحق، 80سےزائد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع کرم میں شدید جھڑپیں جاری ہیں، گزشتہ چند روز سے جاری ان جھڑپوں میں مجموعی طور پر 30 افراد جاں بحق جبکہ 80 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
چار مقامات پر شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، اس دوران چھوٹے بڑے اسلحے کا آزادنہ استعمال کیا جا رہا ہے۔
ضلع کرم میں گزشتہ 6 روز سے زمین اور مورچوں کی تعمیر پر جھڑپیں جاری ہیں، رات کا اندھیرا چھاتے ہی فائرنگ میں تیزی آجاتی ہے اور اس دوران چھوٹے بڑے ہر قسم ہتھیار استعمال کئے جاتے ہیں۔
پولیس کے مطابق اپر، لوئر اور وسطی کرم کی تینوں تحصیلوں کے چار مقامات پر اس وقت شدید فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔ اس دوران فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کو چھوٹے بڑے اسلحے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ہسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ کل رات مزید زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا جن میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے، مجموعی طور پر ان جھڑپوں میں 30 افراد جاں بحق جبکہ 80 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
غیر مصدقہ طور پر جاں بحق و زخمیوں کی تعداد اس سے ذیادہ بتائی جارہی ہے، ضلع انتظامیہ کی جانب سے فائر بندی کیلئے آج پھر جرگہ منعقد کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سیکیوریٹی فورسز فریقین کے مابین فائر بندی اور مورچے خالی کرانے میں مکمل ناکام رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ضلع کرم میں شدید جھڑپیں جاری ہیں، گزشتہ چند روز سے جاری ان جھڑپوں میں مجموعی طور پر 30 افراد جاں بحق جبکہ 80 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈبل شفٹ سکولوں میں اضافی ادائیگیوں کی نشاندہی، رقم وصولی کی سفارش