اسرائیلی جنگ کی پشت پناہی امریکا

فلسطین و لبنان میں اسرائیلی جنگ کی پشت پناہی امریکا کر رہا ہے، خامنہ ای

ویب ڈیسک: ایران کےسپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی جنگ کی پشت پناہی امریکا کر رہا ہے، اگرچہ ابتداء میں حزب اللہ کو جنگ کے دوران نقصان ضرور پہنچا مگر یہ جنگ اسرائیل نہیں مزاحمتی قوتیں ہی جیتیں گی۔
آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ صدارتی الیکشن کےلیے امریکی حکومت کو اس بات کی ضرورت ہے کہ وہ یہ ظاہر کرے کہ اس نے صیہونی حکومت کی مدد کی اور اسے جنگ جتوائی۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر امریکی صدارتی امیدوار کو مسلمانوں کے ووٹوں کی بھی ضرورت ہے، اس لیے وہ یہ ظاہر کرنے کی بھی کوشش کررہے ہیں کہ جیسے وہ اس جنگ میں ملوث نہیں۔
ایران کے سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی جنگ کی پشت پناہی امریکا کر رہا ہے، امریکا اس جنگ میں ناصرف ملوث ہے بلکہ اسے ضرورت ہے کہ صیہونی حکومت یہ جنگ جیتے۔
انہوں نے واضح کیا کہ حزب اللہ اور دیگر مزاحمتی قوتیں ہی یہ جنگ جیت رہی ہیں جس کا ثبوت اسرائیل کی جانب سے لبنان اورفلسطین میں خواتین، بچوں کو بےدریغ قتل کرنا، سکولوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنانا ہے۔
خامنہ ای کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کی مؤثرقیادت میں سے کچھ اہم رہنما شہید ضرور ہوئے مگر یہ نقصان حزب اللہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔ ہر مسلمان پرفرض ہے کہ مسجد الاقصٰی کی آزادی کیلئے مدد کی کوشش کرے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل حزب اللہ جنگ فریقین کیلئے تباہ کن ہے، لائیڈ آسٹن