ایک فلاپ سیریز کے بعد ٹیم

ایک فلاپ سیریز کے بعد ٹیم تبدیل نہیں کرنی چاہئے، جیسن گلسپی

ویب ڈیسک: پاکستان ریڈ بال ٹیم کے کوچ جیسن گلسپی نے کہا ہے کہ یہ درست ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر نہیں رہی لیکن ایک فلاپ سیریز کے بعد ٹیم تبدیل نہیں کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا مجھے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کونچگ کا چارج سنبھالے ابھی تھوڑا عرصہ ہوا ہے اور اب مِیں ان پلیئرز کو سمجھنے لگا ہوں، ان مِیں کوئی بھی خراب کھلاڑی نہیں، بس انہیں اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔
ٹیم سلیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم نے انگلینڈ کیخلاف سکواڈ کو بنگلادیش سیریز سے زیادہ مختلف نہیں رکھا، بنگلادیش کیخلاف سیریز میں نتائج ہمارے حق میں نہ تھے، تاہم بنگلادیش کیخلاف ہماری ٹیم کی کچھ کامیابیاں بھی تھیں، اس میں تسلسل ضروری ہے۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر جیسن گلسپی نے کہا کہ کھلاڑیوں پر بھروسہ اور اعتماد ضروری ہے، پلیئرز کا مورال بلند رکھنے کیلئے ان کو یہ باور کروانا ضروری ہے کہ ہمیں ان پر بھروسہ ہے، ایک فلاپ سیریز کے بعد ٹیم تبدیل نہیں کرنی چاہئے۔
کوچ کا کہنا تھا کہ پلیئرز کے ورک لوڈ منیجمنٹ پر گیری کرسٹن سے بھی بات ہوئی ہے، ہر فارمیٹ کھیلنے والے تمام پلیئرز کا ورک لوڈ ذہن میں ہے۔ ان کھلاڑیوں کی پرفارمنس زہن میں رکھ کر ہمیں اقدام اٹھانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم آنے والے دنوں میں کہیں کہیں نوجوان ٹیلنٹ کو بھی ٹیسٹ کرنا ہے، کہ ان میں کتنی پوٹینشل ہے۔

مزید پڑھیں:  صحت کارڈ پلس پر ہارٹ سرجریز اور علاج کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ