پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ

پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس چیلنج کردیا

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس چیلنج کردیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق، وزارت قانون اور سیکرٹری صدر مملکت کو فریق بنایا گیا ہے۔
بیرسٹر گوہر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس بنیادی حقوق اور آئین کے منافی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کے مترادف ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سےدائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست پر حتمی فیصلے تک نئی ججز کمیٹی کو بنچز کی تشکیل سے روکا جائے اور پرانی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ججز کمیٹی کو بحال کیا جائے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس چیلنج کردیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کے مترادف ہے۔
بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں‌ وفاق، وزارت قانون اور سیکرٹری صدر مملکت کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایک فلاپ سیریز کے بعد ٹیم تبدیل نہیں کرنی چاہئے، جیسن گلسپی