ڈاکو و راہزن زخمی حالت میں

لکی مروت پولیس نے ڈاکو و راہزن زخمی حالت میں گرفتار کر لئے

ویب ڈیسک: لکی مروت پولیس نے ڈاکو و راہزن زخمی حالت میں گرفتار کر لئے۔
دولت میر لونگ خیل اور طور لونگ خیل کے قریب غزنی خیل پولیس پارٹی اور رہزنوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
اس دوران انیس اور لطیف اللہ نامی ڈاکو و راہزن زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے، گرفتار رہزنوں کا تعلق جابو خیل اور میر ہزار خانزادہ خیل سے ہے۔
ادھر خانزاد خیل میں فائرنگ کے واقعہ میں فرمان اللہ ساکن خانزاد خیل زخمی ہو گیا ہے جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
دوسری طرف تجوڑی میں کھیل کے دوران جھگڑے اور بعدازاں فائرنگ سے نوجوان رضوان اللہ ولد حسن خان جاں بحق ہو گیا۔
تاجہ زئی نرسری کے قریب ہائی وے پر ڈکیتی اورفائرنگ کے باعث گلاب نور ساکن سرہ درگہ شدید زخمی ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نیتن یاہو کا جنرل اسمبلی سے خطاب،پاکستانی وفد نے واک آؤٹ کردیا