رستم میں حادثہ

رستم میں حادثہ، موٹر کار کی ٹکر سے 10 سالہ بچی جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل رستم میں حادثہ پیش آیا، اس دوران موٹر کار کی ٹکر سے 10 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ نواں کلے میں حارثہ پیش آیا، اس دوران 10 سالہ بچی کو موٹر کار نے ٹکر مار دی جس سے وہ جانبر نہ ہو سکی۔
اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی۔ اور ریسکیو میڈیکل ٹیم نے 10 سالہ بچی دختر واجد علی کو ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کے موت کی تصدیق کر دی۔
یاد رہے کہ ضلع مردان کی تحصیل رستم میں حادثہ پیش آیا، اس دوران موٹر کار کی ٹکر سے 10 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  مشال اعظم یوسفزئی کی بطور معاون خصوصی تقرری کی منظوری