پنشن اصلاحات کیخلاف سڑکوں پر

لوئر دیر: سرکاری ملازمین پنشن اصلاحات کیخلاف سڑکوں پر آگئے

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں پنشن اصلاحات، تنخواہوں میں کٹوتی اور ٹیکسز کیخلاف سرکاری ملازمین سڑکوں پر آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق لوئر دیر میں پنشن اصلاحات، تنخواہوں میں کٹوتی اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف سرکاری ملازمین نے احتجاج کیا۔
مظاہرین نے شہید چوک تیمرگرہ پہنچ کر اپ گریڈیشن اور دیگر مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔
مظاہرین کی جانب سے احتجاجا سڑک بلاک کردی گئی، جس سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مظاہرین نے دھمکی دی کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں اکتوبر میں پشاور میں صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  جبالیہ میں سکول پر اسرائیلی بمباری ، 15 فلسطینی شہید