کرم جھڑپوں میں اموات 36

کرم جھڑپوں میں اموات 36 تک پہنچ گئیں ،تعلیمی ادارے بند

ویب ڈیسک: ضلع کرم میں قبائل کے درمیان لڑائی چھٹے روز بھی جاری رہی ،جھڑپوں میں مزید 6افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعداموات 36تک پہنچ گئیں ۔
پولیس اورہسپتال ذرائع کے مطابق اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں گزشتہ ہفتے دو گھرانوں کے مابین مورچوں کی تعمیر پر فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا ۔
بروقت فائر بندی نہ ہونے کے باعث ضلع کے مختلف علاقوں میں لڑائی پھیل گئی
پیواڑ، تری منگل ، کنج علیزئی ، مقبل پاڑہ چمکنی ،کڑمان، صدہ بالش خیل سنگینہ اور خارکلی کے علاقوں میں جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق تازہ جھڑپوں میں مجموعی طور 36افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
جھڑپوں کے باعث مین پشاور پاراچنار شاہراہ سمیت تمام آمد و رفت کے راستے اور تعلیمی ادارے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم:پی ٹی آئی اورجے یوآئی کا مشترکہ مسودہ تیار کرنےکا فیصلہ