ڈی آئی خان پولیس4اہلکار برطرف

لکی مروت دھرنے میں شرکت کرنے پر ڈی آئی خان پولیس4اہلکار برطرف

ویب ڈیسک: لکی مروت میں دہشتگرد حملوں کیخلاف چند روز قبل ہونے والے دھرنے میں شرکت کرنے پر ڈی آئی خان پولیس کے 4اہلکار برطرف کردیئے گئے ۔
آئی جی خیبر پختونخوا کے احکامات پرڈیرہ پولیس کے چار اہلکاروں کو نوکری سے نکال دیا گیا ۔
ایس پی ایف آر پی ڈیرہ نے کہا کہ ملازمت سے برخاست کیے گئے اہلکاروں میں سلیم راوی، شفیع اللہ ، دانیال اور احسان اللہ شامل ہیں۔
آئی جی خیبر پختونخوا کے احکامات پر مذکورہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
واضح رہے چند دن قبل لکی مروت میں پولیس پر دہشتگردوں کے حملوں کے خلاف پولیس اہلکاروں نے دھرنا دیا تھا ۔
دھرنے میں کرک، بنوں اور ٹانک کے پولیس اہلکاروں نے بھی شرکت کی تھی ۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا کے استعمال پر 63 پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری