کوہاٹ میں پولیو کیس رپورٹ

کوہاٹ میں 9سال بعد پولیو کیس رپورٹ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں 9سال بعد پولیو کیس رپورٹ ہو گیا ہے ۔
پولیو تحقیق لیبارٹری اسلام آباد کے مطابق کوہاٹ کی تحصیل درم خیل میں یونین کونسل پایا کی 10سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
لیبارٹری کے مطابق وائرس کی مکمل تصدیق کی رپورٹ باقی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال ضلع کوہاٹ میں کئی بار ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
کوہاٹ میں 2013میں یونین کونسل ڈھوڈہ سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا تھا ۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، غلط انجکشن لگانے سے 25 سالہ شخص جاں بحق