وزیر اعظم ورلڈبینک کے صدر ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف سے ورلڈبینک کے صدر کی ملاقات

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف سے امریکہ میں ورلڈبینک کے صدر اجے پال سنگھ بنگا نے ملاقات کی اور پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے عزم کا اعادہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر ورلڈ بینک کے صدر اجے پال سنگھ بنگا نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب بھی ملاقات میں موجود تھے۔
وزیراعظم نے عالمی بینک کی جانب سے حکومت پاکستان کے ساتھ اقتصادی اصلاحات، غربت میں کمی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت پاکستان کے معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تعاون کو سراہا۔
وزیراعظم نے عالمی بینک کے صدر کو حکومت کے پالیسی، انتظامی اور تنظیمی اصلاحات کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بتایا ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے توانائی، مالیات اور محصولات کے شعبوں میں اصلاحات نافذ کی ہیں۔
شہباز شریف نے کہ کہ پاکستان معاشی اصلاحات کی تکمیل کے لیے عالمی بینک کی جانب سے تعاون کا خیر مقدم کرے گا۔ انہوں نے آب نظام، توانائی اور انسانی ترقی سمیت پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے جدید مالیاتی حل تلاش کرنے پر زور دیا۔
وزیراعظم اور عالمی بینک کے صدر نے ویژن 2025 اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دل کے مریضوں کیلئے بغیر سینہ کھولے ایک اور کامیاب سرجری متعارف