آئی ایم ایف کی کڑی شرائط

7ارب ڈالرزکابیل آؤٹ پیکج:آئی ایم ایف کی کڑی شرائط سامنے آگئیں

ویب ڈیسک: پاکستان کیلئے 7ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف کی کڑی شرائط سامنے آگئی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق منظور ہونے والے قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف کی شرائط پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط ہے کہ پاکستان این ایف سی ایوارڈ فارمولے پر نظرثانی کرے گا اور آئی ایم ایف صوبائی حکومتوں کے اخراجات بھی مانیٹر کرے گا۔
ذرائع کے مطابق مستقبل میں پنجاب حکومت کی طرز پر بجلی قیمتوں پر ریلیف نہیں دیا جائے گا اور پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے دوران ضمنی گرانٹس جاری نہیں کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان زرعی شعبہ، پراپرٹی سیکٹر اور ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لائے گا۔
آئی ایم ایف قرض پروگرام کی شرائط کے مطابق وفاق اور صوبوں کے درمیان نیا نیشنل فنانس معاہدہ کیا جائے گا جس پر بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ آئی ایم ایف کی شرط ہے کہ پاکستان شعبہ توانائی کو جی ڈی پی کے ایک فیصد سے زائد سبسڈی نہیں دے گا جبکہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اصلاحات کی جائیں گی۔
شرائط کے تحت حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے جامع پیکج لائے گی اور غذائی اجناس کی امدادی قیمتوں کا تعین نہیں کیا جائے گا اور ساتھ ہی فاقی حکومت کے ڈھانچے کو کم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  آئینی پیکج کیخلاف تحریک انصاف کے وکلا کا احتجاج