باجوڑ پولیس اہلکار کو قتل کردیا

باجوڑ :نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا

ویب ڈیسک: باجوڑ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا ۔
واقعہ باجوڑ کی تحصیل کار کے گائوں ڈیلی میں سڑک سڑک کنارے پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار طاہر رحمان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
فائرنگ کی زد میں دو افراد زخمی بھی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیاگیا ۔
مقتول طاہررحمان تھانہ سم میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے ۔
طاہر رحمان چھٹی پر گھر آئے تھے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔
بعد ازاں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے طاہر رحمان کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی ۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں جاری خونریزی کو فوری روکنا ہوگا ، وزیراعظم