پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، موسم خوشگوار

ویب ڈیسک: پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔
گزشتہ رات پشاور میں بارش ہونے سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا، یہی عالم صوبہ کے دیگر اضلاع ہری پور، مالاکنڈ وغیرہ میں بھی ہے۔


ہری پور اور گردونواح میں تیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھار بارش شروع ہو گئی ہے، جس سے علاقے میں حبس اور شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
اس کے ساتھ ہی بارش سے مختلف فیڈر ٹرپ کر گئے اور لوگوں کو موسم کی خوشگواری نصیب نہ ہوئی ، بجلی کا طویل بریک ڈاون ہونے سے عوام پریشان ہو گئے۔ گھروں میں پانی تک ناپید ہونے لگا ہے۔
ضلع مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ کے شہر اور گرد ونواح میں بارش ہونے سے گرمی کے ستائے چہرے کھل اٹھے، ادھر تھانہ ائزئی میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

یاد رہے کہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

مزید پڑھیں:  شہبازشریف سے ملاقات اچھی رہی، نیا قرض پروگرام مفید ثابت ہوگا، جارجیوا