سرکاری ملازمین کا احتجاج

تعلیمی اداروں کی نجکاری، مطالبات کے حق میں سرکاری ملازمین کا احتجاج

ویب ڈیسک: تعلیمی اداروں کی نجکاری، مطالبات کے حق میں سرکاری ملازمین کا احتجاج جاری ہے.
آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس خیبر پختونخوا (اگیگا )نے اپنے مطالبات کےلئے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرے کی قیادت اگیگا پاکستان کے مرکزی چیئرمین حیدر علی سمیت خیبر پختونخوا کے چیئرمین وزیر زادہ اور دیگر عہدیداروں نے کی جبکہ مظاہرے میں بڑی تعداد میں ملازمین شرکت کی۔
احتجاج کرنے والوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔
اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت ملازم کش پالیسیوں پر نظر ثانی کرکے تعلیمی اداروں کی نجکاری اور پینشن رولز میں تبدیلی، سی پی فنڈ ،ٹیکس کٹوتی اور ایڈہاک بھرتی ختم کریں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ تمام ملازمین خصوصا اساتذہ کو ریگولر کیا جائے ورنہ اس کے بعد صوبہ بھر کے دفاتر کی تالہ بندی اور قلم چھوڑ ہڑتال اور ضلع بھر میں جلسے و جلوس شروع کریں گے۔
یاد رہے کہ تعلیمی اداروں کی نجکاری، مطالبات کے حق میں سرکاری ملازمین کا احتجاج جاری ہے. مظاہرے کی قیادت اگیگا پاکستان کے مرکزی چیئرمین حیدر علی سمیت خیبر پختونخوا کے چیئرمین وزیر زادہ اور دیگر عہدیداروں نے کی جبکہ مظاہرے میں بڑی تعداد میں ملازمین شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  100سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں