ملک میں‌ 23واں پولیو کیس رپورٹ

کوہاٹ سے رواں سال ملک میں‌ 23واں پولیو کیس رپورٹ

ویب ڈیسک: ایک اور پولیو کیس سامنے آ گیا جس کے بعد تعداد 23 ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ضلع کوہاٹ سے رواں سال ملک میں‌ 23واں پولیو کیس رپورٹ ہو گیا۔ قومی ادارہ صحت میں انسداد پولیو لیبارٹری نے پولیو کیس کی تصدیق کر دی۔
اعلامیے کے مطابق کوہاٹ سے تعلق رکھنے والی 10 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، یہ خیبرپختونخوا سے سال کا دوسرا اور ملک کا 23واں پولیو کیس ہے۔
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے پولیو کیس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے والدین سے تمام بچوں کی پولیو ویکسنیشن یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔
پولیو پروگرام کے سلسلے میں رواں ماہ ملک کے 115 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا گیا تھا، مہم میں 5 سال سے کم عمر کے 33 ملین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
اس تمام تر کوششوں کے باوجود کوہاٹ سے رواں سال ملک میں‌ 23واں پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج نے لبنان پر زمینی حملے کی تیاری شروع کردی