تحریک انصاف کے وکلا کا احتجاج

آئینی پیکج کیخلاف تحریک انصاف کے وکلا کا احتجاج

ویب ڈیسک: آئینی پیکج کیخلاف تحریک انصاف کے وکلا کا احتجاج جاری ہے، اس دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئِے گئے ہیں۔
نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر سپریم کورٹ کے باہر پرامن احتجاج کیا جائے گا، پرامن احتجاج ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج فارم 47 حکومت اور آئینی پیکج کے خلاف ہے، ملک میں آئینی عدالتیں پہلے ہی موجود ہیں مزید نہیں بننے دیں گے۔
آئینی پیکج کیخلاف تحریک انصاف کے وکلا کا احتجاج شروع کر دیا گیا ہے، اس دوران نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے باہر وکلاء آج گیارہ بجے احتجاج کریں گے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں پر وضاحت، الیکشن کمیشن کا پھر سپریم کورٹ سے رجوع