بجلی کی قیمت میں اضافے

کھپت میں کمی پر بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

ویب ڈیسک: نیپرا کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ ماہ اگست کے دوران ملک میں بجلی کی کھپت 25 فیصد کم رہی ہے، اس لئے کھپت میں کمی پر بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔
اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصول شدہ اضافی 57 پیسے فی یونٹ صارفین کو واپس کرنے کے کیس پر نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نیپرا حکام کے مطابق اجلاس میں بجلی کی کھپت میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ممبر نیپرا مطہر نیاز رانا نے کہا کہ ملک میں 13 ہزار میگاواٹ کے سولر پینلز درآمد ہوچکے ہیں، عوام نیشنل گرڈ چھوڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی کھپت میں یہ کمی بجلی کے مہنگے ہونے کی بڑی وجہ بنتی جا رہی ہے۔ اجلاس کے دوران ایک اور ممبر نے بتایا کہ بجلی کی کھپت کم ہونے سے آمدنی میں ہونے والی کمی پوری کرنے کیلئے بوجھ صارف پر ڈالا جارہا ہے۔ اس لئے کھپت میں کمی پر بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں جان اور مال کا تحفظ نہیں ہے:سینیٹر شبلی فراز