ضلعی انتظامیہ کے خلاف غریب مزدور

مردان، ضلعی انتظامیہ کے خلاف غریب مزدور کاروں کا احتجاج

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں ضلعی انتظامیہ کے خلاف غریب مزدور کار سٹرکوں پر نکل آئے۔
مظاہرین نے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، اس دوران متعدد افراد کو حراست میں لے کر ان ریڑھی بانوں ٹی ایم اے کے حوالے کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جمع پونجی کو ہم سے چھین لیا گیا ہے، حکومت نوٹس لے، بڑے بڑے بازاروں میں بیوپاری کے خلاف کچھ نہیں ہوتا ، سارا زور ہم غریبوں پر نکالا جاتا ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی پارٹیز مقامی عہدیداروں سے ملے، ان کی منت کی، لیکن کوئی بھی رہنما ساتھ نہیں دیتا اور نہ ہی ہمارے لیے کسی متبادل جگہ کا انتظام کیا جاتا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے خلاف غریب مزدور کار سٹرکوں پر نکل آئے۔ اور اس دوران احتجاج کرنے لگے، انہوں نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہے اپنے بچوں کی پیٹ کہا سے پالیں، اگر اگلے جمع تک ہمارا مطالبہ نہیں مانا گیا تو اپنے بچوں سمیت ڈی سی افس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔
مظاہرین نے کہا کہ ہم نے تمام پارٹیوں کو ترک کر کے صرف پی ٹی آئی ووٹ دیا ، اور اب ہمارے ووٹ سے منتخب اراکین اسمبلی آج ہمارے بچوں کے منہ سے نوالہ تک چھین رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا کے استعمال پر 63 پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری