مینگورہ میں سوات قومی جرگے

مینگورہ میں سوات قومی جرگے کے زیر اہتمام امن مظاہرہ کا انعقاد

ویب ڈیسک: ضلع سوات کی تحصیل مینگورہ میں سوات قومی جرگے کے زیر اہتمام امن مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔
مینگورہ کے نشاط چوک میں امن کے لئے امن مظاہرے میں وکلاء، ٹریڈ فیڈریشن، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔
ضلع انتظامیہ کے طرف سے جلسے میں دہشت گردی کے خطرات کی وارننگ کے باجود ہزاروں لوگوں نے شرکت کر کے ثابت کر دکھایا کہ یہ لوگ امن کے خواہاں ہیں۔
مظاہرین کی جانب سے اس موقع پر امن کے لئے نعرہ بازی کی گئِی اور حکومت سے امن قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
مقررین نے کہا کہ عوام علاقے میں پائیدار امن چاہتے ہیں، یہاں کے لوگ ہر قسم کی دہشت گردی اور فوجی آپریشن کی مخالفت کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ضلع سوات کی تحصیل مینگورہ میں سوات قومی جرگے کے زیر اہتمام امن مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جلسہ گاہ سے ایک کلومیٹر دور گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  کرم فائر بندی جرگہ کی کوششوں سے ہوگئی،خیبرتنازعہ حل ہونےکی امیدہے