جان اور مال کا تحفظ نہیں

ملک میں جان اور مال کا تحفظ نہیں ہے:سینیٹر شبلی فراز

ویب ڈیسک: رہنما تحریک انصاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک میں ملک میں اس وقت جان اور مال کا تحفظ نہیں،آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی پر صرف ایک کیس ہے، جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کرکے بشری بی بی کو جیل میں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی ایک غیر سیاسی خاتون ہیں انہیں جیل میں رکھ کر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قرب پہنچانے اور کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
توشہ خانہ کا کیس بانی پی ٹی آئی پر 4 مرتبہ بنایا گیا، تاریخ میں ایسی مثال کہیں نہیں ملتی، القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری نہیں بنتی، ان دونوں کیسز میں سزا دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اگر سزا دینی ہے تو دیں، ان کو خود بھی معلوم ہے اگر سزا سنائی تو دوسری عدالت سے سزا فوری ختم ہو جائے گی، بانی پی ٹی آئی ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط ہیں، بانی پی ٹی آئی کو کوئی نہیں توڑ سکا، ملک میں اس وقت جان اور مال کا تحفظ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں ایک نامور شخص کو انصاف نہیں مل رہا تو عام شخص کو کیا امید ہو گی، سیاسی ،قانونی اور آئینی طور پر ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔
شبلی فراز نے مزید کہا کہ آئینی ترامیم کو میں شیطانی ترامیم کہتا ہوں لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے، کوشش کی جارہی ہے لوگ غیر آئینی ترامیم کیلئے ووٹ دیں، ایک خاص حکمران ٹولے کے مفادات کیلئے سارا کھیل رچایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وقت ملک میں تذبذب کا ماحول بنا ہوا ہے، تمام سختیوں کے باوجود ہم سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے، کل ہمارا احتجاج ہورہا ہے، کوشش کررہے ہیں چیزوں کو آئین وقانون کے دائرے میں رکھتے ہوئے کریں۔

مزید پڑھیں:  حکومت کا ٹیکس نہ دینے والوں پر سخت پابندیاں لگانے کا عندیہ