موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

لوئر دیر :موٹر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک: لوئر دیر میں موٹر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق لوئر دیر کے اسلام درہ میں موٹر سائیکل اور موٹر کار کے درمیان تصادم ہوا ۔
حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار23سالہ بہار علی سکنہ کالاڈاگ شیر خانے جاں بحق ہو گیا ۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نماز جنازہ ہنڈک جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  9مئی مقدمات سے تحریک انصاف کارکنان سمیت 18ملزمان بری