کوئٹہ و پشاور ٹرین سروس بحالی

محکمہ ریلوے کا کوئٹہ و پشاور ٹرین سروس بحالی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: محکمہ ریلوے کا کوئٹہ و پشاور ٹرین سروس بحالی کا فیصلہ، پل کی مرمت 10 روز میں مکمل کرلی جائے گی اس کے بعد ٹرائل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلویز نے 11 اکتوبر سے کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ریلویز حکام کی جانب سے ڈویژنل سپرٹنڈنٹ کوئٹہ کو لکھے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ ریلوے کی جانب سے کوئٹہ و پشاور ٹرین سروس بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ 11 اکتوبر سے کوئٹہ سے اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس جبکہ پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس صبح 9 بجے روانہ کی جائے گی۔
اس حوالے سے ریلوے حکام نے بتایا کہ دوزان پل کی مرمت 10 روز میں مکمل کرلی جائے گی، اس کے بعد ٹرائل کا آغاز ہوگا، ٹرائل مکمل ہونے کے بعد 11 اکتوبر سے اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس بحال کردی جائے گی۔
یاد رہے کہ 26 اگست کو تخریب کاری کے واقعہ میں دوزان پل تباہ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ٹرین سروس معطل تھی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا حزب اللہ پر حملہ،حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانےکا دعویٰ