جماعت اسلامی نے پہیہ جام ہڑتال

جماعت اسلامی نے پہیہ جام ہڑتال کی کال دیدی

ویب ڈیسک: ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کے بعد اب جماعت اسلامی نے پہیہ جام ہڑتال کی کال دیدی۔ اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بھِی وضاحت کر دی۔
انہوں نے کہا ہے کہ 29 تاریخ کو پورے پاکستان میں دھرنے دیئے جائیں گے، پہلے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اب پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم جمہوریت کی بحالی اور آئین کی بالادستی کی تحریک لے کر چل رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہم حق دو حیدرآباد کی تحریک چلا رہے ہیں، جماعت اسلامی کی ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں کو بااختیار بنائے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کے لوگوں کو نہیں بھول سکتے، وہاں جاری کشت و خون سے صرف نظر مشکل ہے، کیسے ہم اپنے ان بھائیوں کو مشکل میں بھول جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک سال ہو گیا لیکن فلسطینیوں نے ہتھیار نہیں ڈالے، اس دوران 45 ہزار لوگوں کو شہید کیا گیا جن میں 30 ہزار بچے اور خواتین شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو فلسطین سے سبق سیکھنا چاہئے کہ وہ کیسے اپنے حق کیلئے ڈٹے رہے، 7 اکتوبر کوآپ لوگ باہر نکل کر کھڑے ہوں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بات کرنے کیلئے سب کے پاس جائیں گے اور ان سے کہیں گے کہ ایک گھنٹہ غزہ کے لوگوں کے لئے نکالیں، طلبا و طالبات اپنے تعلیمی اداروں سے باہر نکل کر کھڑے ہوں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جن حکمرانوں نے ہم سے ناجائز بل لئے وہی حیسکو، سیپکو، فیسکو کو کمپنسیٹ کریں، یہ مقدمہ پوری طاقت سے لڑیں گے۔
ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کے بعد اب جماعت اسلامی نے پہیہ جام ہڑتال کی کال دیدی۔ اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بھِی وضاحت کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں قافلے راولپنڈی احتجاج کیلئے روانہ