چارٹرڈ ہیلی کاپٹر کریش

شمالی وزیرستان میں چارٹرڈ ہیلی کاپٹر کریش ، 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر کریش کر گیا، اس دوران 3 غیر ملکیوں سمیت 14 مسافر سوار تھے، جن میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
شمالی وزیرستان میں شیوہ آئل فیلڈ کے نزدیک تکنیکی خرابی کی وجہ سے اڑان بھرتے ہی ہیلی کاپٹر کریش کرگیا۔
ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر میں کریو سمیت 14 مسافر سوار تھے جن میں 3 غیر ملکی روسی پائلٹس بھی شامل تھے۔
ہیلی کاپٹرگرنے کے باعث 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ تھل پہنچا دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ انجن کے فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، اس دوران کسی بھی قسم کی تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔
ہیلی کاپٹر میں اڑان بھرتے ہی تکنیکی نقص پیدا ہوا تھا، ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر کریش کر گیا، اس دوران 3 غیر ملکیوں سمیت 14 مسافر سوار تھے، جن میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ہیلی کاپٹر میں کریو سمیت 14 مسافر سوار تھے جن میں 3 غیر ملکی روسی پائلٹس بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  حکومت کا ٹیکس نہ دینے والوں پر سخت پابندیاں لگانے کا عندیہ