وزیراعلی نے 5گھنٹے پوری پنجاب

وزیراعلی نے 5گھنٹے پوری پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلی نے 5گھنٹے پوری پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ علی امین گنڈاپور اور پوری صوبائِی پارٹی کارکنان نے آج اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کیا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیر اعلی نے ایک بار پھر درباری وزراء کی باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اٹک پار جا کر پنجاب کی سرزمین پر احتجاج کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے موٹروے پر تمام رکاوٹیں عبور کر کے کارکنوں کے ساتھ احتجاج کیا، وزیراعلی نے 5گھنٹے پوری پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، جو کہ لائق تحسین ہے۔
صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ احتجاج کا وقت ختم ہونے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا واپس روانہ ہوئے ہیں، راولپنڈی لیاقت باغ میں بھی احتجاج کا وقت ختم ہوا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حکم پر اگلے ہفتے پھر احتجاج کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج کے باعث راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ، لیاقت باغ سیل