pic 0f1a0 1591637251

کرونا کے موذی مرض میں تشویشناک اضافہ ۔خیبر پختونخوا کے ویزا اعلی نے صوبائی ٹاسک فورس کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

پشاور:وزیر اعلی محمود خان نے صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس آج طلب کر لیا، اجلاس میں صوبے میں کورونا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں   ایس او پیز پر عملدرآمد کی صورتحال اور دیگر متعلقہ امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا، کورونا کے حوالے سے آگے کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا،متعلقہ صوبائی وزراء اور انتظامی سیکریٹریز کے علاوہ چیف سیکرٹری،  آئی جی پی اور دیگر متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  شہید صحافی کے قتل کیخلاف جمرود، لنڈی کوتل اور نوشہرہ میں احتجاجی مظاہرہ