اسلام آباد میں فوج تعینات

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے پیش نظر اسلام آباد میں فوج تعینات

ویب ڈیسک: شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج کو تعینات کردیا گیا ۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ کی جانب اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج تعینات رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایس سی او کانفرنس کے دوران سکیورٹی کے سلسلے میں اسلام آباد میں فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔
فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245کے تحت کی گئی ہے۔
اسلام آباد کی سکیورٹی کی ذمہ داری فوج کے حوالے ہوگی اور پولیس سمیت دیگر ادارے فوج کی معاونت کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے فوج کی تعیناتی کے حوالے سے بتایا تھا۔
خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس 15 اور 16 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگی ۔
کانفرنس کی سکیورٹی ڈیوٹی 5 تا 17 اکتوبر فوج کے سپرد کی گئی ہے، اسلام آباد میں رینجرز پہلے ہی تعینات ہے۔

مزید پڑھیں:  بلاول نے جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ کی حمایت کردی