فلسطینیوں کیساتھ یوم یکجہتی

وزیر اعظم کا7اکتوبر کو فلسطینیوں کیساتھ یوم یکجہتی منانے کا اعلان

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے 7اکتوبر کو فلسطینیوں کے ساتھ یوم یکجہتی منانے کا اعلان کردیا ہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس سلسلے میں ملاقات کی۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات میں موجود سیاسی جماعتوں نے غزہ اور فسلطینیوں کے ساتھ قومی سطح پر اظہاریکجہتی کا فیصلہ کیا۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیاکہ7 اکتوبر کو ملک بھر میں اسرائیلی ظلم وستم کے خلاف اجتماعات و سیمینار ہوں گے، آل پارٹیز کانفرنس میں صدرمملکت آصف زرداری اور وزیرِ اعظم شہبازشریف شرکت کریں گے۔
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیرِاعظم کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے اور 7اکتوبرکو ملک بھر میں اسرائیلی مظالم کا شکار مسلمان بہن بھائیوں سے یومِ یکجہتی منانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق یومِ یکجہتی فلسطین اور آل پارٹیز کانفرنس کیلئے کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے جس میں نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، شیری رحمان، خواجہ سعد رفیق اور نیئر بخاری شامل ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے فلسطین و غزہ میں جاری ظلم وستم کے حوالے سے یوم یکجہتی پر بھرپور حمایت کا اعلان کیا، ملاقات میں جماعتِ اسلامی کے غزہ اور فلسطین کے حق میں یکجہتی کے مقف کی تعریف کی گئی۔
دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے صدر اور وزیراعظم کی جانب سے فلسطین کے حوالے سے آل پارٹیزکانفرنس کی میزبانی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں قابض افواج کے سفاکانہ قتل عام کے ایک سال بعد جنگ کادائرہ لبنان تک پھیل چکا ہے، غزہ میں سفاکانہ قتل عام سیشروع جنگ کا پورے خطیکو اپنی لپیٹ میں لینے کا خطرہ ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پوری قوم کو سامراجی صیہونی ایجنڈے کے خلاف ایک آواز میں بولنا چاہیے۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر کو مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ اسرائیل جارحیت کو ایک سال مکمل ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور ٹول پلازہ پر ڈینگی کے حوالے سے آگاہی پمفلٹس اور بروشرز تقسیم