خیبرپختونخوا سے فوجی دستے

پی ٹی آئی احتجاج :خیبرپختونخوا سے بھی فوجی دستے اسلام آباد روانہ

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر خیبرپختونخوا سےبھی فوجی دستے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئے ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں فوج کی تعیناتی کے علاوہ انتشار پسندوں کے عقب میں خیبرپختونخوا سے بھی فوجی دستے روانہ ہو گئے ہیں ۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اقدامات عوام کی جان و مال کو یقینی بنانے اور ایس سی او سمٹ کی سکیورٹی کے لئے کئے جارہے ہیں ۔
سیکورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ کسی کو بھی انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق ا نتشاریوں اور مسلح جھتے کا دونوں اطراف سے گھیرا تنگ کیا جائے گا ۔
سکیورٹی اقدامات شہریوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کئے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  علاقائی تنازعات سفارتی ذرائع سے حل ہونے چاہئِیں، فیصل بن فرحان