دو دہشتگرد ہلاک

سوات میں پولیس مقابلہ:سفارتکاروں کےقافلے پرحملے میں ملوث دو دہشتگردہلاک

ویب ڈیسک: سوات میں غیر ملکی سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث دو دہشت گرد پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق مالم جبہ کے علاقہ شیخ بابا تیلیگرام میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
ڈی آئی جی مالاکنڈ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ۔
پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 2دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔
ڈی آئی جی کے مطابق ہلاک دہشت گرد مبینہ طور پر سوات کے علاقے جان آباد ملم جبہ میں سفارت کاروں کے قافلے کے سیکیورٹی پر معمور پولیس گاڑی پر حملے میں ملوث تھے۔

مزید پڑھیں:  خواتین کارکنان کی گرفتاریاں انتہائی احمقانہ اقدام ہے،بیرسٹر سیف